بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

سعد رفیق اور خواجہ سلمان کا پیرا گون سوسائٹی سے تعلق ثابت نہیں ہوا،نیب

Friday, 2 December, 2022

لاہور:نیب نے احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون سوسائٹی سکینڈل میں کوئی ثبوت نہیں ملا جبکہ وعدہ معاف گواہ بھی انہیں شہادت سے منحرف ہوگئے ہیں۔احتساب عدالت لاہور میں خواجہ برادران کی بریت کی درخواست پر نیب نے تحریری جواب جمع کرادیا۔جس میں نیب نے بریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کی۔نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین اشتہاری ملزمان کے شامل تفتیش ہونے کے بعد تازہ شہادتیں سامنے آئے جس کے بعد پیرا گون سوسائٹی کے حوالے سے خواجہ برادران پر لگے الزام خود بہ خود ختم ہوجاتے ہیں۔قومی احتساب بیورو میں خواجہ برادران کی بریت کی درخواست پر13دسمبر کو سماعت کرے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *