سعودی عرب میں 12 ہزار سے زائد مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید ادا کی گئی۔لاکھوں پاکستانیوں نے بھی نماز عید کے اجتماعات میں شرکت کی۔یاد رہے کہ سعودی عرب اور امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے۔اس بار بھی یورپ اور امریکہ سمیت کئی ممالک میں دو عیدیں منائی جائیں گی۔امریکہ، برطانیہ، یورپ اور کینیڈا میں مسلم کمیونٹی کے کچھ افراد اتوار کو اور کچھ پیر کو عید منائیں گے۔