Site icon Daily Pakistan

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان وفد کے ہمراہ ایران پہنچ گئے

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان وفد کے ہمراہ ایران پہنچ گئے

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان وفد کے ہمراہ ایران پہنچ گئے

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے۔تہران پہنچنے پر ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے انکا استقبال کیا۔ایران کے سیاسی اور عسکری حکام سے ملاقاتوں میں خطے کے امن و استحکام، دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے دفاعی تعلقات مضبوط بنانے اور علاقائی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔گزشتہ سال سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے بھی میجر جنرل باقری کی دعوت پر تہران کا دورہ کیا تھا۔

Exit mobile version