سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کی سڑکوں کی تباہی کی مختلف وجوہات ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بارش کے پانی سے زیادہ سیوریج کا پانی سڑکوں کے لیے خراب ہے، لوگ بارش کے پانی کو نکالنے کے لیے نالیوں کے ڈھکن ہٹاتے ہیں۔ پانی نکالا جا سکتا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ پانی کی وجہ سے سیوریج لائن اوور فلو ہوجاتی ہے اور سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونین کمیٹیوں کو ماضی میں ماہانہ 5لاکھ روپے ملتے تھے جسے بڑھا کر 12لاکھ کر دیا گیا ہے، یونین کمیٹیوں کے فنڈز میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے علاقے کے کام کر سکیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ریڈ لائن منصوبے پر چند ماہ سے تیزی سے کام ہو رہا ہے، یہ نہیں بتا سکتا کہ یہ کب مکمل ہو گا، کورنگی کاز وے پر 24 گھنٹے کام ہو رہا ہے، یہ جنوری میں مکمل ہو جائے گا۔