کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حیسن کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق مقدمے میں دانیہ شاہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست مسترد کردی۔ہمارے نمائندے کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں دانیہ شاہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواستگزار کے وکیل لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ دانیہ شاہ کو پنجاب کے علاقے لودھراں سے غیر قانونی طریقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دانیہ شاہ کی گرفتاری کے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مقدمے کا چالان جمع ہوچکا ہے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ جی مقدمے کا عبوری چالان جمع ہوچکا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا مگر کوئی کارروائی نہیں کی۔ ٹرائل کورٹ کو ہدایت جاری کی جائیں کے ایف آئی اے کیخلاف کارروائی کرے۔