بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.7°C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

سٹاربیٹسمین بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

Monday, 20 March, 2023

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا،جس کا اعلان ایک سال قبل 14 اگست کو کیا گیا تھا۔اس طرح بابر اعظم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمرترین پاکستانی کرکٹر بن جائیں گے۔اس سے پہلے شاہد آفریدی، سرفراز احمد، یونس خان ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے کرکٹرزمیں شامل ہیں۔

بابر اعظم پہلے ہی پاکستان کے لیے مختلف فارمیٹس میں بیٹنگ کے کئی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور وہ اس وقت تینوں فارمیٹس کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 5 بیٹسمینوں میں شامل ہیں۔ان کی کپتانی میں پاکستان نے 2021ء میں پہلی بار کسی بھی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی جبکہ قومی ٹیم کے کپتان نے پاکستان کو ورلڈ کپ اور 2022 میں ایشیا کپ کے فائنل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *