Site icon Daily Pakistan

سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز! ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز! ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز! ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

کراچی:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ پر ریکارڈ بننے لگے ہیں۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران 2600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈررڈ انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 16 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن کئی ریکارڈ اپنے نام کر گیا، پہلے سیشن میں کاروبار کا اختتام بلند ترین سطح پر ہوا، 100 انڈیکس 2148 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار ایک لاکھ 78 ہزار 504 پوائنٹس کی ریکارڈ حد پر بند ہوا ہے۔
آٹوموبائل سمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، بجلی پیدا کرنے والے اداروں اور ریفائنری سیکٹر میں نمایاں خریداری دیکھی گئی] حبکو، اے آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، پی ایس او، ایچ بی ایل، این بی پی اور یو بی ایل بھی مثبت زون میں دکھائی دیئے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 2301 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 355 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں استحکام رہا، ڈالر 280.12 روپے پر برقرار ہے۔

 

Exit mobile version