بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ، روپے کی قدر میں بھی اضافہ

Wednesday, 7 August, 2024

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 361 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 77 ہزار 704 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت زون میں ہوا، جس کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 106 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 77 ہزار 343 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278.69 روپے سے کم ہو کر 278.65 روپے کا ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278.63 روپے سے بڑھ کر 278.69 روپے پر بند ہوا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *