سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے افضال احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے لیجنڈ اداکار افضال احمد کی خدمات کو خراج تحسین کیا ہے۔افضال احمد کے انتقال سے شوبز کی دنیا ایک نامور اداکار سے مرحوم ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ افضال احمد کی شخصیت فلم ،ٹیلی ویژن اور اسٹیج پر کام کرنے والوں کیلئے ایک انسٹیوٹ کی حیثیت رکھتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ فضال احمد کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمانے اور لواحقین کو اس نا قابل تلاقی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر و جمیل عطا فرمائے کی دعا کی۔