Site icon Daily Pakistan

سیاست دانوں کے مذاکرات سے کوئی حل نہیں نکلے گا، شیخ رشید

عمران خان کے پاس احتجاج کی کال کے سوا کوئی چارہ نہیں، شیخ رشید

عمران خان کے پاس احتجاج کی کال کے سوا کوئی چارہ نہیں، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کے مذاکرات سے کوئی حل نہیں نکلے گا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف عدالت کا حکم نہ ماننے پر توہین عدالت میں نااہل ہوں گے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن عدالت کے حکم کے مطابق ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کیلئے فوج بھی سیکیورٹی فراہم کردے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ عدالت بڑی واضح ہے کہ قانون اور آئین جیتے گا، عدالت میں الیکشن سے متعلق ایک پارٹی نے بھی اعتراض نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ آج جو گفتگو مولانا فضل الرحمان نے کی یہ ان کی شایان شان نہیں تھی، مولانا نے جو کہا یہ نواز شریف کے الفاظ تھے، یہ کس منہ سے الیکشن میں جائیں ان کے پاس کیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ مذاکرات کا مطلب یہ نہیں کہ چھوٹی سے بڑی عید تک مذاکرات ہی ہوں۔

Exit mobile version