Site icon Daily Pakistan

سینئر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض کو گرفتارکر لیا گیا

عمران ریاض کو کچھ ہوا تو سب کیخلاف کارروائی کروں گا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

عمران ریاض کو کچھ ہوا تو سب کیخلاف کارروائی کروں گا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور:وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض کو حراست میں لیکر سائبر کرائم ونگ کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے عمران ریاض کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ گزشتہ رات تین بج کر35پر ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز پر لاہور سے متحدہ عرب امارات جارہے تھے۔اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ عمران ریاض کو گرفتار اور انہیں آف لوڈ کرنے کے احکامات ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز سے موصول ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے عمران ریاض کو ایئر پورٹ سے حراست میں لینے کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم کے حوالے کردیا ہے اور اب ان کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔اینکر پرسن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں سچ بولنے سے روکنے کے انکار پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Exit mobile version