Site icon Daily Pakistan

سیہون حادثے کا مقدمہ این ایچ اے اور موٹر وے پولیس افسران پر درج

سیہون میں وین حادثے میں 21 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا ایک اور مقدمہ این ایچ اے اور موٹر وے پولیس افسران پر درج کر لیا گیا۔دوسرا مقدمہ وین ڈرائیور شاہنواز پھلپوٹو کے بھائی صدام حسین پلھوٹو کی مدعیت میں پولیس اسٹیشن سیہون میں درج کیا گیا۔مقدمے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹر وے پولیس کے افسران کو نامزد کیا گیا۔ مقدمے میں ڈی ایس پی موٹر وے اسرار احمد، انسپکٹر ساجد شاہ، این ایچ اے کے ڈائریکٹر ساؤتھ عبدالقدوس شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار شیخ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اخلاق حیدر شاہ اور انسپکٹر عابد حسین شاہ نامزد ہیں۔ سیہون حادثہ، سندھ میں این ایچ اے اور محکمہ آبپاشی کا تنازعہ 21 جانیں لے گیاواضح رہے کہ 17 نومبر کو سیہون میں ٹول پلازہ کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گرنے سے 12 بچوں سمیت 21 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔انڈس ہائی وے پر سیلابی پانی کے اخراج کے لیے کٹ لگائے گئے تھے، سیلابی صورتحال کے 2 ماہ بعد بھی کٹ اور کھڈے کو پُر نہیں کیا گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔حادثے کے معاملے پر این ایچ اے اور محکمہ آبپاشی کے درمیان تنازع چل رہا تھا۔ این ایچ اے دادو کی جانب سے 29 ستمبر کو محکمہ آبپاشی کو انڈس ہائی وے پر لگائے گئے کٹ بند کرنے کے متعلق خط لکھا گیا تھا۔

Exit mobile version