Site icon Daily Pakistan

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کا حکم بحال

ccpo

لاہور:فیڈرل سروس ٹربیونل نے وفاقی حکومت کی اپیل کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو کام سے روکنے کا وفاقی حکومت کا حکم بحال کردیا۔روزنامہ پاکستان کے مطابق فیڈرل سروس ٹروبیونل کے قائمقام چیئرمین رانا زاہد محمود اور ممبر جاوید غنی نے وفاقی حکومت کی اپیل پر تحریری حکم جاری کیا جس میں سی سی پی او لاہور کو بحال کرنے کا10نومبر کا فیصلہ معطل کردیا گیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر غلام محمود ڈوگر کی اپیل قبل از وقت تھی تو معطلی کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کیوں روکا گیا؟ٹربیونل کے بینچ نمبر3نے اس معاملے پر اپنا د ائرہ اختیار کیسے استعمال کیا؟فیڈرل سروس ٹربیونل نے وفاقی حکومت کی اپیل پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا جو چیئرمین کی سربراہی میں مزید سماعت 5دسمبر کو کرے گا۔

Exit mobile version