Site icon Daily Pakistan

شرمیلا فاروقی کے شوہر ، ہشام شیخ نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کیساتھ تصویر شیئر کردی

شرمیلا فاروقی کے شوہر ، ہشام شیخ نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کیساتھ تصویر شیئر کردی

شرمیلا فاروقی کے شوہر ، ہشام شیخ نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کیساتھ تصویر شیئر کردی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، ایم این اے، ڈاکٹر شرمیلا فاروقی کے شوہر نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔شرمیلا فاروقی کے شوہر کا تعلق کاروباری دنیا سے ہے، وہ اکثر اوقات ہی اہلیہ، شرمیلا فاروقی کے ہمراہ بیرونِ ملک دوروں پر نظر آتے ہیں۔حال ہی میں شرمیلا فاروقی اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ پہلے سوئٹزرلینڈ اور بعد ازاں فرانس کے دارالحکومت پیرس سے گھوم کر آئی ہیں۔اس جوڑے نے اپنے پیرس کے دورے سے خوبصورت تصویریں شیئر کی تھیں جن میں اِنہیں ایشیا کی امیر ترین فیملی امبانی خاندان کے ساتھ بھی دیکھا گیا تھا۔اب شرمیلا فاروقی کے شوہر نے بالی ووڈ انڈسٹری کی بیبو کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

Exit mobile version