Site icon Daily Pakistan

شمالی نائیجیریا میں فیول ٹینکر کا دھماکہ،147 افراد ہلاک

شمالی نائیجیریا میں فیول ٹینکر کا دھماکہ،147 افراد ہلاک

شمالی نائیجیریا میں فیول ٹینکر کا دھماکہ،147 افراد ہلاک

نائیجیریاکے پولیس حکام کے مطابق شمالی نائیجیریا میں فیول ٹینکر میں دھماکے سے 147 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجیرین پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایندھن کا ٹینکر بے قابو ہونے کے بعد حادثہ پیش آیا۔ان کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد مقامی لوگ ٹینکر سے تیل نکالنے کے لیے جمع ہوئے تھے کہ ٹینکر میں دھماکہ ہوا۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 147 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایندھن کے ٹینکر میں دھماکہ نائجیریا کی ریاست جیگاوا کے گاں میں ہوا۔

Exit mobile version