Site icon Daily Pakistan

شہزادہ محمد بن سلمان کی بطور وزیر اعظم تقرری خطے میں ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بطور وزیر اعظم تقرری پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بطور وزیر اعظم تقرری خطے میں ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگی
شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ مذہبی اقدار میں بندھے ہیں اور دونوں ممالک کے مابین تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا مسلم امہ کے بہترین مستقبل کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کا ویژن ایک ہے

Exit mobile version