Site icon Daily Pakistan

صحت مند دماغ اورصحت مند جسم ہی بچے کو نظم و ضبط سکھاتا ہے اعظم خان

صحت مند دماغ اورصحت مند جسم ہی بچے کو نظم و ضبط سکھاتا ہے اعظم خان

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر انتظام ادارے آغوش کالج مری میں کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر آغوشینز کی بڑی تعداد اور پرنسپل اعظم خان موجود تھے۔ مختلف کھیلوں کے انعقاد پر پرنسپل آغوش کالج مری کاکہنا تھا کہ کھیلوں کے سرگرمیوں کی اہمیت سے انکار نہیں ممکن نہیں۔کیوں کہ ایک صحت مند دماغ کے لئے ایک صحت مند جسم کا ہونا ضروری ہے اورکھیلوں میں حصہ لینے سے انسان نہ صرف محنت ومشقت کا عادی ہو جاتا ہے بلکہ یہ انسان کو نظم و ضبط بھی سکھاتا ہے اور ایک دوسرے سے تعاون کے ساتھ ساتھ ناکامی کو برداشت کرنا بھی سکھاتا ہے۔اسی اہمیت کے پیشِ نظر آغوش کالج مری میں وقتاً فوقتاً کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔گزشتہ دن مختلف مقابلے جیتنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے ادارے کے پرنسپل، وائس پرنسپل اور اساتذہ کی جانب سے کامیاب طلبہ میں انعامی شیلڈز تقسیم کی گئیں

Exit mobile version