بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 22 July 2026 | پاکستان: 8 صفر 1448

صدر مملکت آصف علی زرداری کا اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

Tuesday, 12 March, 2024

زرداری نے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر کیا۔بیان کے مطابق صدر آصف زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا اور تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی۔یاد رہے کہ 2 روز قبل آصف علی زرداری نے پاکستان کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آصف علی زرداری سے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *