Site icon Daily Pakistan

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو بلانے  کی سمری کی منظوری دے دی۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہر پارلیمانی سال کے آغاز پر بلایا جاتا ہے۔  یہ اجلاس 02 مارچ 2026 کو دوپہر تین بجے ہو گا۔

صدر آصف علی زرداری بطور صدرِ پاکستان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے 9ویں بار خطاب کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق صدر کے خطاب میں قومی ترجیحات، جمہوری استحکام، آئینی بالادستی، پائیدار معاشی ترقی، خطے اور دنیا کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف قومی عزم اور وطن میں بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا احاطہ کیا جائے گا۔

Exit mobile version