Site icon Daily Pakistan

صدر پیوٹن کی عارف علوی کو پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد

صدر پیوٹن کی عارف علوی کو پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد

صدر پیوٹن کی عارف علوی کو پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد

روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے صدر پاکستان عارف علوی کو پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ اپنے پیغام میں روس کے صدر نے کہا کہ پاکستان اور روس کے دوستانہ تعلقات، انسداد دہشتگردی اور افغانستان کے امور پر دونوں ملکوں کی شراکت داری خاص طور پر قابل ذکر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ شراکت داری اس اعتماد کا اظہار بھی ہے کہ مشترکہ کوششوں سے پاکستان اور روس مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دیں گے جو کہ دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہے اور اس سے علاقائی سلامتی اور استحکام آئے گا۔

Exit mobile version