Site icon Daily Pakistan

صوبے میں یکساں ترقی ترجیح ہے: علی امین گنڈاپور

صوبے میں یکساں ترقی ترجیح ہے: علی امین گنڈاپور

صوبے میں یکساں ترقی ترجیح ہے: علی امین گنڈاپور

وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی میری ترجیح اور ذمے داری ہے۔علی امین گنڈاپور نے پشاور میں اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری سے متعلق مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں مردان ڈویژن کے مجوزہ منصوبوں پر مشاورت کی گئی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا نے کہا کہ حکومت کا نیا سالانہ ترقیاتی پروگرام ایک وژنری پروگرام ہو گا، اگلا سالانہ ترقیاتی پروگرام منتخب نمائندوں کی تجاویز سے ترتیب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ضروریات کے مطابق ایڈی پی میں نئے منصوبے شامل کیے جائیں گے، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں قابلِ عمل منصوبے شامل کیے جائیں گے۔علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ اگلے مالی سال کے ترقیاتی فنڈز کا بیشتر حصہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے مختص ہو گا۔

Exit mobile version