Site icon Daily Pakistan

ضمانت خارج ہونے پر پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے سمیت 4 ملزمان عدالت سے فرار

ضمانت خارج ہونے پر پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے سمیت 4 ملزمان عدالت سے فرار

ضمانت خارج ہونے پر پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے سمیت 4 ملزمان عدالت سے فرار

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس پر حملے اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر گجر سمیت چار ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔ ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزمان عدالت سے فرار ہو گئے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے شبیر گجر سمیت چار ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج ہونے کا فیصلہ سنایا۔فیصلے کے بعد شبیر گجر سمیت تمام ملزمان عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اس دوران عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی بھی ہوئی، تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو تفتیشی رپورٹ پیش کی جس میں ملزمان کو قصور قرار دے کر ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی گئی۔ ملزمان شبیر احمد گجر، خالد محمود گجر، طارق فاروق اور عدیل محمود کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں مقدمہ درج ہے۔

Exit mobile version