Site icon Daily Pakistan

طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کر گئے

طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کر گئے

طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کر گئے

اپنی طویل قامت کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے نصیر سومرو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔اہل خانہ کا ان کی وفات پر کہنا تھا کہ نصیرسومرو کو سانس لینے میں تکلیف اور ان کے جسم میں آکسیجن کی کمی ہوگئی تھی، پھیپھڑوں کے عارضے کی وجہ سے انہیں متعدد بار ہسپتال بھی داخل کرایا گیا۔واضح رہے نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا اور وہ عام افراد سے کم سے کم تین فٹ لمبے تھے، نصیر سومرو کی نماز جنازہ کل شکارپور میں ادا کی جائے گی۔

Exit mobile version