Site icon Daily Pakistan

طیارے گرنے کے اعتراف پر دفاعی ماہر بھارتی جنرل پر برس پڑے

طیارے گرنے کے اعتراف پر دفاعی ماہر بھارتی جنرل پر برس پڑے

طیارے گرنے کے اعتراف پر دفاعی ماہر بھارتی جنرل پر برس پڑے

بھارتی دفاعی ماہر رشبھ واٹس انٹرویو میں بھارتی طیارے گرنے کا اعتراف کرنے پر بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان پر برس پڑے۔رشبھ واٹس نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس کو ٹیکنیکل غلطی کے سوال کا سامنا کرنے کے لیے بین الاقوامی فورمز پر بھیج دیا گیا، وہ بھارتی طیارے گرنے کی تصدیق کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فضائیہ کا سربراہ بھارت میں ہی ہے اور جگہ جگہ تقریریں کرنے میں مصروف ہے۔
بھارتی دفاعی ماہر نے یہ بھی کہا کہ جنرل انیل چوہان نے بھارتی ایئر فورس کے ایک سے زیادہ طیارے گرنے کی تصدیق تو کر دی ہے، مگر یہ بتانے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ کتنے بھارتی طیارے گرے ہیں۔

Exit mobile version