Site icon Daily Pakistan

عادل بازئی کی رکنیت بحال، نوٹیفکیشن جاری

این اے 262 کوئٹہ سے عادل بازئی کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق عادل بازئی کو مسلم لیگ ن کے بجائے آزاد امیدوار تصور کیا جائے۔عادل بازئی کے خلاف بجٹ اور آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی سے انحراف پر مسلم لیگ ن نے ریفرنس دائر کیا تھا۔انہیں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی جانب سے دائر ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا تھا۔سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی بطور رکنِ قومی اسمبلی بحالی کا فیصلہ دیا تھا۔

Exit mobile version