مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ عارف علوی کبھی صدر کے عہدے پر فائز نہیں رہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ عارف علوی ایک جماعت اور ایک گروپ کے آلہ کار کا کردار ادا کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کسی جماعت کو واضح مینڈیٹ نہیں مل سکا، ہم نے ہر پارٹی کے مینڈیٹ کا احترام کیا۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ایک گروپ نے کسی سے بات کرنے سے انکار کیا، ہم نے ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے بات کی۔