بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.5°C
Wednesday, 15 July 2026 | پاکستان: 1 صفر 1448

عارف علوی کے جنرل(ر)باجوہ سے متعلق بیان پر ایوان صدر کی وضاحت

Monday, 26 December, 2022

ایون صدر نے صدر مملکت عارف علوی سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ اور ان کی ٹیم کی جانب سے سینٹ میں اور الیکشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی مبینہ مدد کے حوالے سے ان سے غلط طورپرمنسوب بیان کا نوٹس لیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بیان کو سیاق سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا اور یہ من گھڑت اور خود ساختہ ہے۔ صدر عارف علوی نے گزشتہ رات کراچی میں ایک عشائیے کے دوران ملک کی کاروباری شخصیات اور اہم سرمایہ کاروں سے بات چیت کی تھی جس میں ان سے بیان منسوب کیا گیا تھا کہ جنرل(ر)باجوہ اور ان کی ٹیم نے سینٹ میں عمران خان کی مدد کی اور انہوں نے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کی مدد کی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *