Site icon Daily Pakistan

عالیہ حمزہ اجلاس میں نہ بلانے پر اپنی ہی قیادت پر برس پڑیں

عالیہ حمزہ اجلاس میں نہ بلانے پر اپنی ہی قیادت پر برس پڑیں

عالیہ حمزہ اجلاس میں نہ بلانے پر اپنی ہی قیادت پر برس پڑیں

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کا پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس سے لاعلمی کا اظہار،پی ٹی آئی مرکزی قیادت نے چیف آرگنائزر پنجاب کو اعتماد میں نہیں لیا۔
چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب نے چیئرمین بیرسٹر گوہر، وزیراعلیٰ کے پی، جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ اور اپوزیشن لیڈر کے پلان سے اظہار لاعلمی کردیا، عالیہ حمزہ نے پارٹی قیادت کی منافقت پر طنز کرتے ہوئے کہا ویسے تو میرے تک پہنچنے والی کچھ اطلاعات کے مطابق میں پچھلےدو دن سے بہت مصروف تھی، ایسی مصروفیات جن کا شاید مجھے بھی علم نہیں تھا۔
عالیہ حمزہ نے کہا کہ کیا کوئی روشنی ڈالے گا؟ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کس لائحہ عمل کا کل یا آج اعلان ہوا ہے؟تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟5 اگست کے مقابلے میں 90 دن کا پلان کہاں سے آیا ہے؟ اگر آپ میں سے کسی کی نظر سے گزرا ہو تو میری بھی رہنمائی کر دیں۔
واضح رہے کہ آج پریس کانفرنس میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ مصروفیت کے باعث شریک نہیں ہو سکیں۔

Exit mobile version