بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33°C
Saturday, 04 July 2026 | پاکستان: 19 محرم 1448

عام انتخابات فروری میں ہوں گے، رانا ثنا اللہ

Wednesday, 30 August, 2023

لاہور: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات فروری میں ہوں گے۔ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ آئین اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کے انعقاد کا پابند کرتا ہے مگر اُسی آئین میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے بھی واضح حکم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کی منظوری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہوں گی اور عام انتخابات فروری میں ہی منعقد ہوسکیں گے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بھی واضح کیا جاچکا ہے کہ مردم شماری کی منظوری کے بعد عام انتخابات کا انعقاد نوے دن میں ممکن نہیں ہے کیونکہ اس سے قبل آئین کے تحت حلقہ بندیاں کرنا ضروری ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، اب تک پی ٹی آئی، ن لیگ، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے وفود نے اجلاسوں میں شرکت کر کے عام انتخابات کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *