لبنان:عدالت نے لبنان کی اسٹار اداکارہ اسٹیفنی سلیبا کی جائیداد اور اثاثے منجمد کردیئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان کے مرکزی بینک کے گورنر سلامے کے کرپشن کیس میں شامل تفتیش اداکارہ کی تمام جائیداد اور اثاثے منجمد کردیئے گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سلیبا کی ملکیت میں بیروت کے دو بہت پر تعیش اور مہنگے فلیٹ ہیں جنہیں عدالت نے منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل پراسیکیوٹر غدی عون نے سلیبا کو تفتیش کیلئے طلب کیا تھا تاہم بعد ازاں سلیبا کو رہا ردیا گیا تھا۔
عدالت نے اداکارہ اسٹیفنی سلیبا کی جائیداداور اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے

عدالت نے اداکارہ اسٹیفنی سلیبا کی جائیداداور اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے