بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

عظمی بخاری نے سینیٹر فیصل واوڈا کو ذہنی مریض اور سستا شاہ رخ قرار دیدیا

Tuesday, 20 May, 2025

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سینیٹر فیصل واوڈا کو ذہنی مریض اور سستا شاہ رخ قرار دے دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی توجہ گزشتہ روز سینئر صحافی حامد میر کے شو کیپٹل ٹاک میں سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے دیے گئے ایک بیان کی طرف دلائی۔
اس پر عظمی بخاری نے کہا کہ وہ کون ہے؟ وہ دراصل ذہنی مریض ہے، وہ سستا شاہ رخ خان ہے، ابھی تو وہ سینیٹر ہے، اس کی کوئی سیاسی پارٹی نہیں، ایسے شخص کی حالت پر رحم ہی کھایا جا سکتا ہے۔
عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران سینئر صحافی نجم سیٹھی کے تجزیوں کے حوالے سے کہا کہ نجم سیٹھی کی چڑیا بوڑھی ہو کر ذہنی توازن کھو بیٹھی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *