Site icon Daily Pakistan

علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنماں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنماں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنماں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔اے ٹی سی لاہور کے ایڈمن جج منظر علی گل نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ مستی گیٹ کی پولیس نے علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماں کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Exit mobile version