Site icon Daily Pakistan

علی محمد خان کو کسی بھی فوجداری مقدمے میں 18 جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

علی محمد خان کو کسی بھی فوجداری مقدمے میں 18 جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

علی محمد خان کو کسی بھی فوجداری مقدمے میں 18 جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر علی محمد خان کی 18 جولائی تک ضمانت منظور کرتے ہوئے کسی بھی فوجداری مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کی درخواست پر مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں حکم دیا گیا ہے کہ علی محمد خان کو 18 جولائی تک کسی بھی فوجداری مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت اور نیب کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔ فریقین 7 دنوں میں درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیل جمع کرائیں۔

Exit mobile version