Site icon Daily Pakistan

عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے احکامات دے دیئے

imran

عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے احکامات دے دیئے

لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے احکامات دے دیئے ہیں جس کیلئے پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس دو جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔ہمارے نمائندے کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی تاریخ کا فیصلہ ہوگا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے عثمان بزدار اور مونس الٰہی کو اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے ا ہم ٹاسک بھی سونپے گئے ہیں۔عمران خان کی اراکین کو حاضری100فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے178ارکان کی حاضری پوری ہونی چاہیے۔ساتھ ہی ساتھ مونس الٰہی کو بھی ق لیگ کے دس ارکان کی حاضری یقینی بنانے کا پیغام دیا ہے۔

Exit mobile version