Site icon Daily Pakistan

عمران خان نے امریکہ کیساتھ مل کر چلنے اور خوشگوار تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا

عمران خان نے امریکہ کیساتھ مل کر چلنے اور خوشگوار تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا

عمران خان نے امریکہ کیساتھ مل کر چلنے اور خوشگوار تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا

عمران خان نے ایک بار پھر امریکہ کے ساتھ مل کر چلنے اور خوشگوار تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا، اس بار انہوں نے امریکی پارلیمینٹرینز کے وفد کے ساتھ ملاقات میں اس خواہش کا اظہار کیا۔زمان پارک لاہور میں ہونے والی ملاقات میں امریکی وفد میں کیلیفورنیا پارلیمینٹ کے ممبران کرس ہولڈن، وینڈی کیری لو، مائیک گپسن، ریز ایلوئس شامل تھے۔وفد میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر آصف محمود اور خالد نذیر بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران عمران خان نے پنجاب کیلیفورنیا سسٹر اسٹیٹ کے حالیہ معاہدے کو سراہا اور اس کیلیے کوشش کرنے والے ڈاکٹر آصف محمود اور کیلفورنیا پارلیمینٹ کے ممبران کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس موقع پر عمران خان کی خواہش پر امریکی پارلیمنٹیرینز نے عمران سے الگ ملاقات بھی کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران عمران خان کے امریکہ مخالف بیانیے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

Exit mobile version