Site icon Daily Pakistan

عمران خان پر حملہ جمہوریت اور ملک کے خلاف سازش ہے شیخ رشید احمد

عمران خان پر حملہ جمہوریت اور ملک کے خلاف سازش ہے شیخ رشید احمد

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اھمد نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملہ جمہوریت اور ملک کے خلاف سازش ہے حملہ کرنے والا ایک بندہ نہیں کئی لوگ تھے ہم نے اس ملک کو بچانا ہے اور اس ملک کو بہتری کی طرف لے جانا ہے یہ بات انھون نے ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ ایک خاص سوچ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔ ملک دشمن سوچ اور جمہوریت دشمن سوچ چور دروازے سے اقتدار میں آئی ہے مجھے خصوصی دعوت پر چین بلایا گیا تھا لیکن شہباز شریف نے جانا تھا مناسب نہیں تھا چین کے چوآن لائی، لی شو پونگ جیسے لوگوں نے میرے تعلق ہیں۔ مجھے یاد بھی نہیں رہتا کون سی عدالت میں میرے خلاف کونسا کیس ہے انھوں نے کہا کہ میں عاشق رسول ہوں اور میرے خلاف سارے کیس سیاسی ہیں پاکستان کے جن چار لوگوں نے خانہ کعبہ کی چھت پر نماز پڑھی ہے ان میں شامل ہوں۔

Exit mobile version