Site icon Daily Pakistan

عمران خان کا ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرنے کیلیے عدالت سے رجوع

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا عمران خان کی بیٹوں سے فون پر گفتگو کرانے سے انکار

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا عمران خان کی بیٹوں سے فون پر گفتگو کرانے سے انکار

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی نے ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔سابق وزیراعظم نے ہر ہفتہ کے روز اپنے بیٹوں سے بات کرنے کے لیے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے21 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا، جس پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے واٹس ایپ پر چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرائی۔نئی درخواست میں عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ہر ہفتہ کے روز چیئرمین پی ٹی آئی کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دے۔ حقیقی بیٹوں سلمان اور قاسم سے بات کرنا حق ہے۔واضح رہے کہ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدم دستیابی کے باعث نئی درخواست پرتاحال کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔

Exit mobile version