Site icon Daily Pakistan

عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اڈیالہ جیل پہنچ گئے

عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اڈیالہ جیل پہنچ گئے

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم یوسف اڈیالہ جیل پہنچ گئے جہاں وہ سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ کریں گے۔ڈاکٹر عاصم یوسف کے ساتھ پمز اسپتال کے تین دیگر ڈاکٹر بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ ہیں، یہ بورڈ عمران خان کی صحت کا جائزہ لے گا اور ان کی طبی حالت کی رپورٹ تیار کر کے عدالت پیش کرے گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا، یہ معائنہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر کیا جا رہا ہے، جس نے عمران خان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔

Exit mobile version