Site icon Daily Pakistan

عمران نے پارٹی کو فوج مخالف عناصر سے دوری اختیار کرنیکی ہدایت کی ہے: شیر افضل مروت

این اے32 پشاور سے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے کاغذات منظور

این اے32 پشاور سے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے کاغذات منظور

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے جیل میں قید چیئرمین عمران خان نے اپنی پارٹی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ پارٹی ایسے تمام عناصر سے دور رہے جو پی ٹی آئی اور پاک فوج کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے عناصر چاہے پارٹی کے اندر ہوں یا باہر، ان کی مذمت کی جائے۔پی ٹی آئی کے نئے مقرر کردہ سینئر نائب صدر شیر افضل خان مروت نے بتایا کہ انہیں عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پارٹی میں اور سوشل میڈیا پر موجود افراد کی ایسے افراد کے ساتھ لاتعلقی اختیار کی جائے جو پاک فوج کو ہدف بنا رہے ہیں، اسے بدنام کررہے ہیں یا پھر پاک فوج کیخلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔مروت نے کہا کہ عمران خان نے انہیں کہا ہے کہ یہ تاثر دور کیا جائے کہ پاکستان تحریک انصاف فوج کیخلاف ہے، عمران خان نے ہمیشہ سے ہی اس بات پر یقین رکھا ہے کہ فوج ملک کی سلامتی اور دفاع کیلئے اہم ترین ہے۔پی ٹی آئی کے نائب صدر شیر افضل خان مروت نے کہا کہ عمران خان نے ملک اور قوم کیلئے قربانیاں دینے والے مسلح افواج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان شہید نوجوان افسران اور فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

Exit mobile version