Site icon Daily Pakistan

عمران نے پاکستان کی ہار پر غصے کا اظہار کیا، علیمہ

عمران نے پاکستان کی ہار پر غصے کا اظہار کیا، علیمہ

عمران نے پاکستان کی ہار پر غصے کا اظہار کیا، علیمہ

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے پاکستان ٹیم کے بھارت سے میچ ہارنے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا، انہوں نے پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھا تھا۔بانی پی ٹی آئی کی بہن نے بتایا کہ عمران خان نے سرکاری ٹی وی پر میچ دیکھا اور ٹیم کی شکست پر بڑے دکھ کا اظہار کیا اور چیئرمین پی سی بی سے استعفی کا مطالبہ کیا۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جب سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی سے پوچھا جائے اس کو کرکٹ کا کیا تجربہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے میرے متعلق صرف پارٹی کے عہدیدار بات کریں، لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلیے خبر نکالی گئی کہ بانی پی ٹی آئی بیہوش ہوکر گر پڑے، عمران خان اس بات پر ہنسے ہیں، ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

Exit mobile version