Site icon Daily Pakistan

عمرا یوب کو 2 دسمبر تک راہداری ضمانت مل گئی

عمرا یوب کو 2 دسمبر تک راہداری ضمانت مل گئی

عمرا یوب کو 2 دسمبر تک راہداری ضمانت مل گئی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب کو 2 دسمبر تک راہداری ضمانت دے دی گئی۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں عمر ایوب کے خلاف 21 مقدمات درج ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ درخواست گزار عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔

Exit mobile version