Site icon Daily Pakistan

غریب پرپڑنے والا اضافی بوجھ مستقبل میں ختم کیا جائیگا،وزیر پٹرولیم

مزید مہنگی بجلی برداشت نہیں کر سکتے، مصدق ملک

مزید مہنگی بجلی برداشت نہیں کر سکتے، مصدق ملک

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں غریب پر اضافی بوجھ ڈالا گیا اُسے مستقبل میں ختم کیاجائے گا، ہمارا مقصد غریب لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے۔ اسلام آباد میں کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ جب سے وزارت کی ذمہ داری دی تو سمجھ آئی عمران خان ٹھیک کہتے ہیں ایک نہیں دو پاکستان ہیں، ایک بلکتے بچوں کے باپ کو جیل میں ڈالا دیا جاتا تو دوسرے پاکستان میں ہیرو کی چوری پر گھر میں مزے کررہا ہوتا ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نوازشریف کو نااہل کیا اور دوسرے پاکستان میں 450 کنال کی جگہ لینے والا اور 250 ملین کا فائدہ پہنچانے والا آرام سے بیٹھا ہے، فونٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے پر مریم نواز کو 8 سال کی سزا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ عارف نقوی نے 360 ملین روپے کا پلانٹ لگایا، ایک میں لوگوں کے بچے جیل میں جائیں گی اور ایک وہ پاکستان ہے جہاں عمران خان کہتا ہے لوگوں گھر کے باہر آ جاؤ کہیں مجھے نہ جیل میں ڈال دیں۔مصدق ملک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کون سے دنیا سے آئے ہیں کہ آپ کو جیل میں نہ ڈالا جائے، ایک رات کی تاریکی میں باپ کے سامنے بیٹی کو ہتھکڑی لگا کر گھسیٹ کر جیل میں لیجایا گیا، ایک وہ عدالت ہے جو کہتی خان صاحب کبھی دو بجے تو کبھی سات بجے بھی عدالت نہیں آؤں گا۔

Exit mobile version