Site icon Daily Pakistan

غزہ میں انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ کا عہدیدار مستعفی

غزہ میں انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ کا عہدیدار مستعفی

غزہ میں انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ کا عہدیدار مستعفی

فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے میں اقوام متحدہ کی ناکامی پر، انسانی حقوق کمیشن (UNHRC) کے نیویارک آفس کے سربراہ کریگ موخیبر بطور احتجاج اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق فولکر ٹُرک کے نام خط میں اُنہوں نے لکھا کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ ہر لحاظ سے نسل کشی ہے۔کریگ موخیبر نے لکھا کہ فلسطین میں یورپی نسل پرستانہ آبادکاری منصوبہ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور وہ مرحلہ ہے فلسطینی علاقوں سے آبائی فلسطینیوں کی باقیات کو جلد از جلد ختم کرنا۔انہوں نے مزید لکھا کہ حد یہ ہے کہ امریکا، برطانیہ اور بیشتر یورپی ممالک اس خوفناک حملے میں برابر کے شریک ہیں۔کریگ نے اپنے خط میں لکھا کہ یہ حکومتیں جنیوا کنونشن کا احترام کرنے کی اپنی ذمہ داریاں اُٹھانے سے انکار کر رہی ہیں۔

Exit mobile version