Site icon Daily Pakistan

غیرملکی اسپانسرڈ دہشتگردی بلوچستان کی ترقی کیلئے سنگین ترین خطرہ ہے، آرمی چیف

پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے فعال کردار ادا کرتا رہے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے فعال کردار ادا کرتا رہے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی اسپانسرڈ دہشتگردی بلوچستان کی ترقی کے لیے سنگین ترین خطرہ ہے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دشمن عناصر صوبے میں خوف، عدم استحکام اور تشدد کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گرد گروہ بلوچ شناخت کے نام پر اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سول سوسائٹی کے اراکین کی بلوچستان کے عوام کیلئے شعور بیدار کرنے کی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف نے بالخصوص نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کیلیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور سول سوسائٹی کے اراکین کے ترقی و خوشحالی کے عمل میں کردار کو اہم قرار دیا۔

Exit mobile version