Site icon Daily Pakistan

فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب میں طاقتور کا قانون چاہتا ہے مریم اورنگزیب

ثاقب نثار کی نئی مبینہ آڈیو لیک پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

ثاقب نثار کی نئی مبینہ آڈیو لیک پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب میں طاقتور کا قانون چاہتا ہے فارن فنڈڈ فتنہ اپنی مرضی کے مطابق ایف آئی آر درج کروانا چاہتا ہے فارن فنڈڈ فتنہ پولیس افسران پر دبائو ڈال رہا ہے عمران خان کی خواہش پر ایف آئی آر درج کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے ڈنڈا برداروں نے تھانوں پر بھی دھاوا بولا یہ بات انھوں نے ایک بیان مین کہی انھوں نے کہا کہ دو گھنٹے کی الزام بہتان جھوٹ بھری پریس ٹاک کر سکتے ہیں لیکن اپنی حکومت میں چار دن قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکے الزام بہتان جھوٹ غلاظت لیکن ایف آئے آر نہیں کٹ سکی پنجاب میں اپنی حکومت ، اپنی پولیس ، اپنی انتظامیہ لیکن ایف آر نہیں کٹ سکی فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب میں طاقتور کا قانون چاہتا ہے ، جھوٹی ایف آئی آر کٹوانا چاہتا ہے انھوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ کو غلط ایف آئی آر کٹوانے پر پریشرائز کر رہا ہے فارن فنڈڈ فتنہ اپنی خواہش کے مطابق غیر قانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے حقیقی آزادی دلوانے والا فارن فنڈڈ فتنہ وزیر آباد کے تھانے سے چار دن گذرنے کے بعد بھی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا انھوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور آئی ایس آئی کے افسر پر قاتلانہ حملے کا بھونڈا الزام لگا سکتا ہے مگر وزیر آباد کے تھانے میں ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا،

Exit mobile version