اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں نے مالی فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی۔سول جوڈیشل مجسٹریٹ کے جج ڈاکٹر سہیل تھہیم نے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے عوض منظور کر لی۔واضح رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف تھانہ آپارہ میں مقدمہ درج ہے۔