وزارت مذہبی امور نے فضائی راستے سے عراق جانے والے زائرین کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں ترجمان مذہبی امور کے مطابق ایران/عراق حکام سے مشاورت کے بعد پاکستانی وزارتِ خارجہ نے زائرین کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کی ہیں فضائی راستے سے عراق جانے والے زائرین اسی راستے سے وطن واپس آئیں عراق سے ایران جانے کے خواہشمند زائرین سفر سے قبل اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانہ سے ویزہ حاصل کریں عراق کے راستے ایران جانے کیلئے پاکستان میں ایرانی سفارتخانے سے ویزہ لینا ضروری ہو گا کسی دوسرے ملک پہنچ کر تیسرے ملک کا ویزہ حاصل کرنے میں مسائل کا سامنا ہو گا