Site icon Daily Pakistan

فلم کے سین کو حقیقی روپ دینے کی کوشش میں جھانوں نے خود کو زخمی کرلیا

فلم کے سین کو حقیقی روپ دینے کی کوشش میں جھانوں نے خود کو زخمی کرلیا

فلم کے سین کو حقیقی روپ دینے کی کوشش میں جھانوں نے خود کو زخمی کرلیا

ابھرتی ہوئی بھارتی اداکارہ جھانوی کپور کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی نئی فلم الجھ کے کلائمکس سین کو حقیقی روپ دینے کیلیے خود کو زخمی کرلیا تھا۔جھانوی کی فلم الجھ حال ہی میں سنیما گھروں کی زینت بنی ہے۔ فلم میں جھانوی نے ایک آئی ایف ایس آفیسر کا کردار نبھانے کیلیے اپنی پوری جان لگا دی۔حال ہی میں فلم ڈائریکٹر سدھانشو ساریا نے فلم کی شوٹنگ کے دوران جھانوی کو درپیش چیلنجز کے بارے میں بات کی اور انکشاف کیا کہ اداکارہ نے بھوپال کی گلیوں میں 1000 میٹر ننگے پیر بھاگ کر ایک اہم سین مکمل کیا۔فلم ڈائریکٹر سدھانشو ساریا نے اپنے تازہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ ہماری فلم کا زیادہ تر حصہ لندن میں شوٹ ہوا، لیکن سب سے اہم سین یعنی کلائمکس سین بھوپال میں شوٹ کیا گیا۔ شوٹنگ سے ایک رات قبل بارش کی وجہ سے ہمارا سیٹ تباہ ہوگیا جسے دوبارہ تیار کرنا پڑا اور ہمارے پاس اس اہم سین کو شوٹ کرنے کیلیے بہت کم وقت تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ شوٹنگ شروع کرنے سے پہلے، جھانوی اور میں نے سہانا کی دماغی حالت کے بارے میں بات کی۔ کیمرہ چلتے ہی جھانوی اپنے کردار میں اتنی ڈوب گئیں کہ ہر قدم پر ان کا کردار نظر آیا۔ شوٹنگ کے آخر میں ننگے پیر بھاگنے کی وجہ سے انہیں چوٹیں لگیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنے کردار میں اتنی گم تھیں کہ انہوں نے اس درد کو محسوس ہی نہیں کیا۔

Exit mobile version