اسلام آباد:توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کیس میں عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت کی۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف فوجداری کا ریفرنس کو بھیجا تھا۔عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔عمران خان پر فرد جرم آئندہ سماعت میں 7فروری کو عائد کی جائے گی۔
فوجداری کارروائی کیس میں عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا

جیل میں ہوں یا باہر پارٹی الیکشن جیتے گی،چیئرمین پی ٹی آئی
