بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.7°C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 12 صفر 1448

فیض حمید کے بعد مزید 3 ریٹائرڈ فوجی آفیسر ز کو تحویل میں لے لیا ، آئی ایس پی آر

Thursday, 15 August, 2024

سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی گرفتاری کے بعد3ریٹائرڈ فوجی آفیسرز کو تحویل میں لے لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تینوں ریٹائرڈ آفیسرز ملٹری ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، تینوں ریٹائرڈ آفیسرز کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کیلئے تحقیقات کی جائیں گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق 3ریٹائرڈ افسران کو فوجی نظم وضبط کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے، یہ افسران مخصوص سیاسی مفادات کی ایما پر ملی بھگت سے عدم استحکام کو ہوا دے رہے تھے، اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ تینوں افسروں کو کورٹ مارشل کی کارروائی کے سلسلے میں تحویل میں لیا گیا جبکہ ان ریٹائرڈ افسروں اور ان کے ساتھیوں سے بھی تحقیقات کی جارہی ہے ۔واضح رہے چند روز قبل سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو بھی فوجی نظم وضبط کی خلاف ورزی پر تحویل میں لیا گیا، ان کے خلاف فیلڈ کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *